کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں موت کا رقص جاری ہے ، فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ، علی الصبح مختلف مقامات سے تین افراد کی لاشیں اور ایک انسانی سر بھی ملا۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کو لگام ڈالنے میں ناکام ہیں۔ کھوکر اپار نمبر تین میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے تیس سالہ نوجوان محمد ندیم کو قتل کر دیا اورنگی ٹاؤن کے علاقے خیر آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پچاس سالہ جمیل احمد جاں بحق ہو گیا۔
بلدیہ ٹاؤن پولیس چوکی نمبر دو کے قریب سے دو افراد کی ہاتھ پاں بندھی لاشیں ملیں جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے ایک کا سر موجود نہیں۔ پرانا حاجی کیمپ کے قریب سے بھی ایک شخص کی لاش ملی اسے بھی فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ شیر شاہ کے علاقے میں ڈالڈہ موڑ کے قریب سے ایک انسانی سر برآمد ہوا۔ پولیس کی جانب سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے یہ سر بلدیہ سے ملنے والی لاش کا ہو سکتا ہے۔