کراچی: (جیو ڈیسک) پریس کلب کے باہر مطالبات کی منظوری کیلئے نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کا احتجاج جاری ہے۔
احتجاج میں جناح ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ، لیاری جنرل اسپتال اور سول اسپتال کی نرسیں اور پیرا میڈیکل اسٹاف شامل ہے۔
نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے نمائندون کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی میں موجودہ تنخواہ میں گذارہ مشکل ہے، تنخواہ میں اضافہ وفاقی سطح پر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں بھی دیگر صوبوں کی طرح مکمل حقوق دئے جائیں۔ انہوں نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔