کراچی میں پولیو مہم کا دوبارہ آغاز، سکیورٹی سخت

Polio Campaign

Polio Campaign

کراچی(جیوڈیسک) شہر قائد کے چار علاقوں میں معطل ہونے والی پولیومہم کا آغاز ہوگیا۔لیاقت آباد، گلبرگ، نارتھ ناظم آباد اور نیو کراچی ٹاؤن میں پولیو مہم کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظام کیے گئے ہیں۔

پولیو رضا کاروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات ہے۔ پولیس اہلکاربھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ پولیو مہم دو روز تک جاری رہے گی۔

ڈپٹی کمشنر سینٹرل سیف الرحمن کا کہنا ہے کہ پولیو مہم میں خلل ڈالنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نپٹیں گے۔ کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔ یاد رہے گزشتہ ماہ دہشت گردوں نے پولیو رضاکاروں پر حملے کر کے متعدد کو جاں بحق کر دیا تھا۔