کراچی : (جیو ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی اپیل پر آج کراچی میں سوگ منایا جا رہا ہے، پبلک ٹرانسپورٹ، کاروباری مراکز اور نجی اسکول بند رہیں گے۔
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ اللہ کے سوائے کسی سے ڈرنے والے نہیں ہم نے دہشت گردی کے آگے نہ کل سر جھکایا تھا نہ اب جھکائیں گے۔
رابطہ کمیٹی نے بیان میں کہا مہاجروں کا باقاعدہ منظم منصوبہ بندی کے تحت قتل عام شروع کر دیا گیا ہے اورکوئی انہیں تحفظ فراہم کرنے والا نہیں ہے۔ اب مہاجروں کی بقا کا مسئلہ ہے اس لئے مہاجرعوام سے کہتے ہیں وہ اپنی بقاء کے لئے متحد ہو جائیں۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کراچی پر دہشت گردی کا راج قائم نہیں ہونے دیں گے۔