کراچی: نجی اسپتال کے دو ملازمین کو اغواء کر لیا گیا

karachi

karachi

کراچی: ( جیو ڈیسک) اورنگی ٹاؤن میں نجی اسپتال میں کام کرنے والے دو ملازمین کو اغواء کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ پاکستان بازار تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں سے محمود آباد کے رہائشی آندرے اور سیمن وین کے ذریعے اسپتال جارہے تھے کہ اورنگی ساڑھے گیارہ کے قریب مسلح افراد نے گاڑی روک کر انھیں اغوا کر لیا۔

واقعے کی اطلاع وین ڈرائیور نے پولیس کو دی جس کے بعد مغویوں کی تلاش شروع کر دی گئی۔ پولیس کے مطابق مغوی محمود آباد کے رہائشی ہیں۔