کراچی: ٹارگٹ کلنگز، پرتشدد واقعات، پولیس اہلکاروں سمیت 12 جاں بحق

Target Killing

Target Killing

کراچی : (جیو ڈیسک) مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ اور پرتشدد واقعات میں دو پولیس اہلکاروں سمیت بارہ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

کراچی میں شہریوں کی ٹارگٹ کلنگز کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ فیروز آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے شہباز جاں بحق ہو گیا۔ اسی علاقے سے ارمغان کی لاش برآمد کی گئی۔ پولیس کے مطابق مقتولین کا تعلق مخالف سیاسی جماعتوں سے تھا۔ بلدیہ اتحاد ٹان میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ موچکو میں فائرنگ سے 28 سالہ نوروز خان جاں بحق ہو گیا۔ تیموریہ کے علاقے کے بی آر سوسائٹی میں دکان پر فائرنگ سے 26 سالہ عدنان مارا گیا۔ اورنگی ٹان مومن آباد میں فائرنگ سے طاہر جبکہ لیاری کلاکوٹ میں فائرنگ سے جان مراد ہلاک اور سفیان زخمی ہو گیا۔

لیاری مرزا آدم خاں روڈ پر فائرنگ سے ایک نامعلوم شخص جاں بحق ہو گیا۔ بریگیڈ کے علاقے سے شفیق کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول سیاسی جماعت کا کارکن تھا۔ سہراب گوٹھ نعمان کالونی میں فائرنگ نامعلوم شخص مارا گیا۔ لیاقت آباد سے ٹمبر مارکیٹ سے پولیس نے ایک بوری بند لاش بر آمد کی ہے۔