حکومت کی جانب سے پابند ی کے بعد نیٹو کنٹینرز کی آمد میں کمی آ گئی ہے کراچی پورٹ ٹرسٹ سے نیٹو اور ایساف کے لئے آنے والے سامان پر سیکورٹی ڈیوٹی میں مزید اضافے کیا جا رہا ہے ۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چئیرمین کے پی ٹی اسلم حیات کا کہنا تھا کہ چھبیس دن سے نیٹو افواج کو ترسیل بند کئے جانے کے بعد اس وقت کراچی پورٹ ٹرسٹ پر چھبیس سو سے زائد گاڑیاں جبکہ سولہ سو کے قریب کنٹینرز رکے ہوئے ہیں۔ چیئرمین کا کہنا تھا کہ رواں سال نو عشاریہ چھ فیصد گروتھ کے باوجودعالمی درجہ بندی میں کے پی ٹی کے تین درجے میں کمی واقع ہوئی ہے اس موقع پر جنرل منیجر آپریشن اظہر حیات نے بتایا کہ نیٹو اور ایساف کے لئے آنے والے سامان پر جو سیکیورٹی ڈیوٹی لی جارہی ہے اس میں مزید اضافہ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔