کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں پولیس اور رینجرز کی مختلف کاروائیوں میں اٹھائیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کر لیا۔
رات گئے گلبرگ مدینہ کالونی میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران رینجرز نے آٹھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کر دیا۔ دوسری جانب پولیس نے بلوچ پاڑہ درپن بازار اور غوثیہ کالونی میں سر چ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی۔ اس دوران بیس مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ حراست میں لئے گئے افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد سے شہر میں حالیہ بد امنی کے واقعات کے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔