کراچی: پولیس کی کارروائیاں، 29 افراد گرفتار

karachi

karachi

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پولیس نے مختلف علاقوں میں تازہ کارروائیاں کر کے 29 افراد کو حراست میں لے لیا۔

ان افراد کے قبضے سے منشیات اور چوری کیا گیا سامان بھی برآمد ہوا۔

ایس پی کیماڑی کی سربراہی میں پولیس نے شہر کے علاقوں شیر شاہ، ماڑی پور، مچھر کالونی، سلطان آباد اور مواچھ گوٹھ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کیا جس کے دوران چوبیس افراد کو گرفتار کیا گیا، جبکہ بلدیہ ٹاؤن گلشنِ غازی میں بھی پولیس نے پانچ ملزمان کو حراست میں لیا۔

یاد رہے کہ کراچی میں ایک طویل عرصے سے دہشت گرد حملوں، اغوا اور بھتہ خوری جیسے واقعات جاری ہیں، جس سے شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بری طرح سے متاثر کر رکھا ہے۔