وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے پیر سے کراچی کے صنعتی علاقو ں میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے اور رہائشی علاقوں میں پرانے شیڈول کے مطابق لوڈ شیڈنگ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ وہ کراچی میں صنعتکاروں سے ملاقات کررہے تھے ۔ کراچی چیمبر آف کامرس کیدورے میں ڈاکٹر عاصم نے صنعتکاروں اور تاجروں سے ملاقات کی جس میں انھوں نے پیر سے کراچی کے صنعتی علاقوں میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ رہائشی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ پرانے شیڈول کے مطابق کی جائے گی۔ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ وہ اس منصوبے پر امریکہ کی نارضگی سے لاعلم ہیں اور وزیر اعظم کی جانب سے بھی اس معملے پر انھیں کسی طرح کی کوئی ہدایت نہیں دی گئی۔