کراچی: چنیسر گوٹھ میں زہریلی شراب پینے سے چار افراد ہلاک

karachi

karachi

کراچی کے علاقے چنیسر گوٹھ میں دو روز کے دوران زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد چار ہو گئی۔ گزشتہ روز محمود آباد کے علاقے چنیسر گوٹھ میں کچی شراب پینے سے سات افراد کی حالت بگڑ گئی تھی جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ علاج کے دوران پینتیس سالہ مقصود ہلاک ہو گیا۔
اس سے قبل شاکر، قاسم اور والیا بھی زہریلی شراب پینے کے باعث جناح اسپتال میں دم توڑ گئے ہیں۔ جناح اسپتال کے میڈیکو لیگل آفیسر ڈاکٹر منظور کے مطابق تیرہ افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں جو کچی شراب پینے کے بعد حالت خراب ہونے کی وجہ اسپتال لائے گئے۔
دوسری جانب چنیسر گوٹھ کے مکینوں نے کہا ہے کہ علاقے میں منشیات اور کچی شراب کی فروخت جارہی ہے اور پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔