کراچی (جیوڈیسک) کراچی سندھ حکومت نے تین دن کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔ موٹر سائیکل پر پابندی شام کے بعد ہوگی۔ اسلحہ کی نمائش اور اسلحہ لے کر چلنے پر بھی مکمل پابندی عائد ہوگی ۔اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں فائرنگ کرنے والے زیادہ تر ملزمان موٹر سائیکل کا استعمال کرتے ہیں۔آئے روز فائرنگ کے واقعات میں سینکڑوں لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔