کراچی : ڈکیتی کے ملزم کے ٹیٹو کے نشانات پر تفتیش شروع

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) گزشتہ روز ڈکیتی کے الزام میں گرفتار ملزم کے جسم پر ٹیٹو کے نشانات ہیں ، پولیس نے ٹیٹو کے حوالے سے ملزم سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

گزشتہ روز کراچی جمشید ٹاؤن سے ڈکیتی کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار ملزم شہریوں سے کلاشنکوف کے زور پر لوٹ مار کر رہا تھا۔ گرفتار ہونے والے ملزم کے جسم پر ٹیٹو کے نشانات ہیں۔ ان میں بچھو ، سانپ ، تلوار اور دیگر شامل ہیں جس کے حوالے سے ملزم سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم تربت میں بھی ڈکیتی کے الزام میں 7 سال سزا کاٹ چکا ہے۔