کراچی: (جیو ڈیسک) ڈیفنس میں ڈپٹی کمشنر گوادر عبدالرحمن دشتی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ مرحوم کی میت تربت روانہ کردی گئی ہے جہاں ان کی نماز جنازہ اداکی جائے گی۔
واقعے کا مقدمہ تھامہ کلفٹن میں درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ قتل میں میر امام بزنجو ملوث ہیں۔ بنگلے کے دو ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا۔ بنگلے پر پولیس تعینات کردی گئی ہے۔
میرامام بزنجو کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ وہ واقعہ کے فور ی بعد سے فرار ہیں۔