کراچی : (جیو ڈیسک) صدرآصف علی زرداری نے محبت سندھ ریلی پر فائرنگ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے امن و امان کیلئے اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے جس میں صدر کو صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔
صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق صدرآصف علی زرداری جمعہ کی صبح شکاگو کانفرنس میں شرکت کے بعد کراچی پہنچے۔ انہوں نے امن و امان کی صورتحال پر اجلاس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کو طلب کیا۔ صدارتی ترجمان کے مطابق صدر نے شکاگو سے ہی واقعے کی رپورٹ بھی طلب کی تھی۔