وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے گورنر ہاوس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبے میں جاری امن و امان کی صورتحال اور ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ کراچی میں مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے پانچ فلائی اوورز تین انڈر پاسز اور جن مقامات پر روڈ نیٹ ورک مکمل نہیں ہوسکا ہے اس کو مکمل کرنے کے لیئے فوری طور پر کام شروع کرنے کی منظوری دی گئی ہے اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی جانب سے مذکورہ ترقیاتی کاموں کے لیے فنذز جاری کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔