کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں ایک آفیسر سمیت تین سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ کرم ایجنسی کے علاقے کوٹا سرائے میں اس وقت پیش آیا جب سکیورٹی اہلکاروں کا قافلہ گشت پر تھا ۔ ذرائع کے مطابق اس واقعہ کے بعد بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا گیا ہے اور گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں، کرم ایجنسی میں گذشتہ کئی سالوں سے امن و امان کی صورتحال خراب ہے اور سکیورٹی فورسز علاقے میں امن قائم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔