کرپشن نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں، راجونی اتحاد

نوابشاہ ( پ ر )کرپشن نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کردی ہیں اور قوم سے روٹی کا آخری نوالہ تک چھیننے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔ یہ بات راجونی اتحاد کے سربراہ نے نوابشاہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ وڈیروں، لٹیروں، سرمایہ داروں، جاگیرداروں، صنعتکاروں اور موروثی سیاستدانوں پر مشتمل تمام سیاسی جماعتیں کرپشن میں ملوث ہیں فرق صرف لوٹ مار کے طریق کار ہے اسلئے اب بھی اگر عوام نے ان کرپٹ سیاستدانوں سے نجات پانے کیلئے برادریوں کی سطح پر منظم ہوکر پاکستان راجونی اتحاد کا ساتھ نہیں دیا۔

عوام سے تعلق رکھنے والے غریب و عام مگرتعلیم یافتہ ، محب وطن، عوام اور اپنے علاقے سے مخلص نوجوانوں کو ایوان اقتدار میں بھیج کر وطن عزیز کے مفلوک الحال عوام کو لینڈ کروزر ، پجیرو اور سیکورٹی گارڈ کی جلوت میں گھومنے والے لٹیرے سیاستدانوں سے عوام کو نجات دلانے کی راجونی اتحا د کی کوجدوجہد کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا نہیں کیا تو پھر ان کی نسلوں کا مستقبل ظلمتوں، بھوک، ظلم ، جبر اور استحصال کے ساتھ غلامی سے عبارت ہوگا۔