کرپشن کیخلاف جنگ لڑ رہے ہیں ،آئی سی سی چیف ڈیورچرڈ سن

Dave Richardson

Dave Richardson

آئی سی سی (جیوڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکیٹو ڈیو رچرڈسن کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کرپشن کے خلاف جنگ لڑرہی ہے جس کے لیے کھلاڑیوں کے علاوہ ٹیم اور گراونڈ اسٹاف کو کرپشن سے بچنے کے لیے تربیت دی جارہی ہے۔

لندن میں ذرائع سے گفتگو میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکیٹو ڈیو رچرڈسن کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کا اینٹی کرپشن یونٹ کرپشن کے خاتمے کے کاموں سے اچھی طرح واقف ہے جو کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کو اس سے بچنے کی تربیت دے رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب کرکٹ سے جڑا ہر شخص مشکوک ہوچکا ہے۔ ڈیو رچرڈسن نے کہا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ دوہزار سترہ میں پہلی بار منعقد کی جائے گی جبکہ چیمپینز ٹرافی کو ختم کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی اب کرکٹ کے تینوں فارمیٹ کا ایک ایک بڑا ایونٹ کرائے گا۔