کرپشن کی گنگا میں ہاتھ دھونے والوں کو حساب دینا ہوگا، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

پنجاب (جیوڈیسک)وزیر اعلی شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ماضی میں پنجاب میں کرپشن کی گنگا میں ہاتھ دھونے والوں کو حساب بھی دینا ہو گا

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ, ارکان اسمبلی ڈاکٹر سعید الہی ، میاں نعمان ، چیف سیکرٹری اور دیگر حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ سابق ڈکٹیٹر کے دور اقتدار میں قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگانے والے آمر عوام کے خون پسینے کی کمائی ہڑپ کرتے رہے ، کرپشن کی گنگا میں ہاتھ دھونے والوں کو حساب بھی دینا ہو گا ، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب انٹر ٹینمنٹ کمپنی بنا کر کروڑوں کا فراڈ کیا گیا۔