کرکٹ کرپشن کیس میں سلمان بٹ پر جرح مکمل کرلی گئی ہے ،محمد آصف جیوری کے سامنے پیش ہوئے ۔ گیارہویں روز کارروائی میں سلمان بٹ نے استغاثہ کے سوالات کے جوابات دئیے ۔ استغاثہ کے وکیل نے دس ہزار پائونڈ کی اس رقم کے بارے میں عدالت کی توجہ دلائی جو ابتدائی طور پر ایک جیکیٹ میں ڈال کر وہاب ریاض کے ذریعے پہنچائی گئی تھی ۔محمد آصف کے بارے میں بھی پوچھے گئے سوالات کے بارے میں سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ وہ عدالت میں موجود ہیں اور وہ خود ان سوالات کے جوابات دے سکتے ہیں