کرینہ کپور کی لیک می فیشن شو میں ریمپ پر واک

Kareena kapoor

Kareena kapoor

بالی ووڈ (جیوڈیسک) بالی ووڈ اسٹار کرینہ کپور نے “لیک می” فیشن شو میں ریمپ پر واک کی جسے دیکھنے والے اپنی سیٹوں سے اچھل پڑے۔ بھارت کے سب سے بڑے فیشن ویک میں موسم سرما کے لباس پیش کئے گئے۔ فیشن ویک کے آخری شو کی خاص بات کرینہ کپور کی ریمپ پر واک تھی۔

کرینہ “لیک می” کی برانڈ ایمبیسڈر بھی ہیں۔ انہوں نے سیاہ اور سفید لباس کے ساتھ لانگ شوز پہن رکھے تھے جسے دیکھنے والوں نے بہت پسند کیا اور سیاہ لباس نے انکی شخصیت کو اور نکھار دیا۔