کسی سیاستدان کیخلاف کرپشن کے ثبوت ملے تو کارروائی ہوگی: ڈی جی نیب

DG NAB

DG NAB

لاہور(جیوڈیسک) ڈی جی نیب پنجاب خورشید انور بھنڈر نے کہا ہے کہ پنجاب میں کسی بھی سیاستدان کیخلاف کرپشن کے ثبوت ملے تو بلا امتیاز کارروائی ہوگئی۔

لاہور میں نیب پنجاب کے آفس میں فاریکس کے اسکینڈل کے 254 متاثرین میں 1 کروڑ 30 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی نیب پنجاب خورشید انور بھنڈر نے کہاکہ کرپشن کے خاتمے کیلیے نیب پنجاب ہرممکن اقدامات کررہے ہیں البتہ ابھی تک پنجاب کے کسی سیاستدان کیخلاف کرپشن کے ثبوت نہیں ملے اور اگر ثبوت ملے توبغیرکسی تفریق کے کاروائی کی جائے گئی۔

ایک سوال کے جواب میں خورشید انور بھنڈر نے کہاکہ لاہور میں زیر تعمیر ریپڈ ٹرانزٹ بس سسٹم منصوبے سے متعلق تحریری ریکارڈ طلب کر رکھا ہے ابھی ریکارڈ فراہمی کی مہلت کے دوروز باقی ہیں امید ہے پنجاب حکومت تعاون کرے گی۔

ڈی جی نیب پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب کے سرکاری ادروں میں کرپشن کی شکایات پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا جس کی رپورٹ آئندہ چند روز میں سامنے آجائے گئی۔