اسلام آباد : (جیو ڈیسک) کم آمدنی والے طبقے کیلئے گزشتہ ہفتے کے دوران قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.09 فیصد کا اضافہ ہوا ۔پاکستان بیورو شماریات کے عبوری اعداد و شمار کے مطابق 17 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 8 ہزار روپے تک کی آمدنی والے گروپ کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 174.23 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو کہ اس سے پچھلے ہفتے 174.07 پوائنٹس تھا۔
کمبائنڈ گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.18 فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ سال کے اس عرصے کے مقابلے میں قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 9.27 فیصد کا اضافہ ہوا ۔ گزشتہ ہفتے کے دوران 14 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 12 اشیا ء کی قیمتوں میں کمی اور 27 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔