شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ میں کم جونگ ال کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ عوام نے آنجہانی رہنما کے مشن کو جاری رکھنے کا عہد کیا۔ شمالی کوریا کے آنجہانی رہنما کم جونگ ال کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ہونے والی تقریب میں شرکا نے عظیم رہنما کی ملکی خدمات کو سراہا۔ کم جونگ ال کے احترام میں تقریب کے آغاز میں تین منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ تقریب میں آنجہانی رہنما کے بیٹے کم جونگ ان کے علاوہ پارٹی کے تمام اہم رہنماں نے شرکت کی،تقریب میں کم جونگ کی خدمات کو تفصیل سے بیان کیا گیا اور آنجہانی رہنما کے مشن سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ تقریب میں کم جونگ ان کو پارٹی کا سپریم لیڈر اور ملک کا نیا سربراہ نامزد کر دیا گیا ہے۔