کوئٹہ:دفاع پاکستان کونسل کا لانگ مارچ چمن کیلئے روانہ

difa e pakistan

difa e pakistan

کوئٹہ : (جیو ڈیسک) نیٹو سپلائی بحالی اور ڈرون حملوں کیخلاف دفاع پاکستان کونسل کا لانگ مارچ کوئٹہ سے چمن کی جانب رواں دواں ہے ۔ شرکا رات کو یارو کے مقام پر قیام کرینگے صبح چمن میں پاک افغان سرحد پر قائد ین کا خطاب ہوگا۔

دفاع پاکستان کونسل نے کوئٹہ کے میزان چوک سے لانگ مارچ کا آغاز کیا جس کی قیادت چیئرمین مولانا سمیع الحق اور بلوچستان کے مقامی رہنماں نے کی ۔ لانگ مارچ کے شرکا بڑی تعداد میں گاڑیوں پر سوار ہوکر چمن کے لیے نکلے کچلاک میں شرکا سے خطاب میں مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ تین لڑکیاں ملک کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کر سکتیں۔ ان کا یہ لانگ مارچ پاکستان پر امریکی تسلط کے خلاف ہے بلوچستان میں اس کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے متعلق عالمی سطح پر سازش شروع ہوگئی ہے اور ایک منظم منصوبے کے تحت فرقہ واریت کی آگ بڑھکائی جارہی ہے۔ لانگ مارچ سے دفاع پاکستان کونسل کے مقامی رہنماں نے بھی خطاب کیا اور امریکا سے تعلقات ختم کرنے اور نیٹو سپلائی فی الفور بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے