کوئٹہ ، ٹرین پر فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہوگئی

Quetta firing

Quetta firing

کوئٹہ(جیوڈیسک)کوئٹہ جعفر ایکسپریس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کی نتیجے میں زخمی ہونے والا شخص دم توڑ گیا ہے ، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چھ ہوگئی ۔ راولپنڈی سے کوئٹہ آنے والی ٹریں جعفر ایکسپریس پر کل پنیر ریلوے سٹیشن کے قریب مسلح افراد نے قریبی پہاڑوں سے فائرنگ کردی تھی جسکے نتیجے میں خاتون اور دو ایف سی اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے تھے جن میں دو بچیاں اور دو خواتین بھی شامل تھیں ۔

زخمیوں کو رات گئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں 7 کی حالت تشویش ناک تھی جنہیں ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل کیاگیا تھا جہاں آج عبید نامی شخص زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جس کی لاش ضرروی کاروائی کے بعد اسے کے ورثا کے حوالے کردی گئی ہے جبکہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش اس کے آبائی علاقے چکوال روانہ کردی گئی ہے