کوئٹہ ، ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری ، مریض پریشانی سے دوچار

Quetta Doctors Strike

Quetta Doctors Strike

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ سے اغوا ہونے والے ماہر اضراض چشم ڈاکٹر محمد سعید خان کی عدم بازیابی کے خلاف سرکاری ہسپتالوں میں 25 روز بھی ڈاکٹر کی ہڑتال جاری ، مریضوں کو مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے ۔

آنکھوں کے ہسپتال ایل آر بی ٹی کے25 روز قبل اغواہونے والے ڈاکٹرمحمد سعید خان تاحال بازیاب نہیں ہوسکے ۔ ڈاکٹر محمد سعید خان کی عدم بازیابی کے خلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی کال پر صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز نے ہڑتال کررکھی ہے جس کے باعث صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور جنرل آپریشن تھیٹر ز بند ہیں ۔ ہڑتال کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔