کوئٹہ: باقر شاہ قتل کے الزام میں 20 مشتبہ افراد گرفتار

quetta arrest

quetta arrest

کوئٹہ میں پولیس سرجن ڈاکٹر باقرشاہ کے قتل کے بعد پولیس کی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دید گئی مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران بیس مشتبہ افرا دحراست میں لے لئے گئے پولیس سرجن کو سیکورٹی فراہم نہ کرنے پر وزیر اعلی بلوچستان نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
واقعے کے چھ گھنٹے بعد تشکیل دی جانے والی تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی ایس پی انوسٹی گیشن امان اللہ کریں گے ،تحقیقاتی ٹیم سترہ مئی کو پیش آنے والے خروٹ آباد سانحے میں پوسٹ مارٹم رپورٹ کی تیاری اور اہم گواہ ہونے کی بنا پر اس معاملے کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر باقر شاہ قتل کیس کی تحقیقات کریگی،دوسری جانب وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم خان رئیسانی نے ڈاکٹر باقر شاہ کو مناسب سیکورٹی فراہم نہ کئے جانے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس حکام کو فوری رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
کوئٹہ میں نامعلوم افراد کے فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پولیس سرجن ڈاکٹر باقر شاہ کی میت جیکب آباد پہنچا دی گئی ہے۔آج ان کو سپردخاک کیاجائے گا۔ ڈاکٹر باقر شاہ نے چند ماہ پہلے سانحہ خروٹ آباد میں ہلاک کیے گئے غیر ملکیوں کا پوسٹ مارٹم کیا تھا۔