کوئٹہ : (جیو ڈیسک) ایری گیشن کالونی کے قریب دھماکے میں ایف سی اہلکار سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ پہنچا دیا گیا ہے جہاں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایری گیشن کالونی کے قریب سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس آواز دور تک سنی گئی۔ دھماکے سے اطراف میں کھڑے چار رکشوں کو بھی آگ لگ گئی جس کو وہاں موجود فائربریگیڈ بجھا رہا ہے۔ دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔