کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس قائم مقام اسپیکر مطیع اللہ آغا نے آج شام چار بجے طلب کر لیا ہے، اس سے قبل قائم مقام گورنر اسلم بھوتانی نے اسمبلی کااجلاس منسوخ کر دیا تھا۔قائم مقام گورنر اسلم بھوتانی نے اس سے پہلے بھی بحیثیت اسپیکر وزیر اعلی کی ایڈوائس پر اجلاس بلانے سے معذرت کی تھی تاہم گورنر نواب ذوالفقار علی مگسی نے چار روز قبل بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دوبارہ طلب کیا تھا۔
گورنر ذوالفقار علی مگسی کے بیرون ملک جانے کے بعد قائم مقام گورنر اسلم بھوتانی نے ایک بار پھر اجلاس منسوخ کر دیا تاہم اس کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ رات گئے 19 ارکان صوبائی اسمبلی کی ریکوزیشن پر قائم مقام اسپیکر مطیع اللہ آغا نے اجلاس آج شام 4 بجے طلب کرلیا ہے جبکہ وزیراعلی بلوچستان اسلم رئیسانی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس بھی آج ہو گا۔