کراچی : کورنگی ٹائون میں حق پرست اراکین اسمبلی کے ترقیاتی فنڈز سے عوامی سہولیات کی فراہمی کے لئے اندورنی گلیوں میں سی سی فلورنگ کی تعمیر کے حوالے سے جاری علاقائی ترقیاتی عمل کو تیز کردیا گیا ،متعلقہ محکمے جاری عمل کو وقت مقررہ وقت میں پایہ تکمیل تک پہنچا کر عوام کو بروقت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا ئیں ترقیاتی منصوبوں میں میٹریل کا خاص خیال رکھا جائے کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ان خیالا ت کا اظہار حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ایوب شیخ نے ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر محمد سمیع خان کے ہمراہ کورنگی ٹائون میں اپنے ترقیاتی فنڈز سے یونین کونسل نمبر7اور6 اندورنی گلیوں کی تعمیر کے حوالے سے جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ٹائون آفیسر انفرا اسٹرکچر طارق مغل ، افسر اطلاعات محمد عامر اور دیگر افسران بھی موجود تھے حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ایوب شیخ نے اپنے فنڈز سے جاری علاقائی ترقیاتی کاموں کے معائنے کے موقع پر ترقیاتی امور کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو اس حوالے سے ہدایت دی کہ ترقیاتی امور کی مکمل نگرانی کی جائے اور ترقیاتی امور کو عوامی اُمنگوں کے مطابق یقینی بنا ئی جائے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر محمد سمیع خان نے کہاکہ کورنگی ٹائون میںعلاقائی ترقی اور عوامی کو مسائل سے پاک معاشرے کے قیام کے لئے حق پرست عوامی نمائندوں کا کردار ہمیشہ مثالی رہا ہے ٹائون کو در پیش مشکلات اور مالی بحران میں حق پرست اراکین اسمبلی نے اپنے ترقیاتی فنڈز کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو سہولیات کی فراہمی اور علاقائی ترقی کو یقینی بنا یا عوامی خدمت کے جذبے سے بھر پور حق پرست اراکین اسمبلی کی بدولت کورنگی ٹائون میں ترقی کے عمل کو روکنے نہیں دیا گیا۔
ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر محمد سمیع خان نے عوام کو یقین دلا یا کہ حق پرست اراکین اسمبلی کی معاونت اور عوامی تعاون کے زریعے کورنگی کو علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل سے پاک معاشرہ فراہم کرینگے۔