راولپنڈی : (جیو ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کی سربراہی میں جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں دو روزہ کور کمانڈرز کانفرنس شروع ہوگئی ہے، کانفرنس کے پہلے روز شرکا نے پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور کے جائز ہ لیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس میں پاک امریکہ تعلقات اور تعاون سمیت سٹریٹجک امور زیر غور آئے اور خطے میں سکیورٹی کی صورتحال ، پاک افغان بارڈر اور شدت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن سمیت مستقبل میں طے شدہ تربیتی فوجی مشقوں پر بھی بات چیت ہوئی ، کانفرنس کے دوسرے روز پاک فوج کے پروموشن بورڈ کا بھی اجلاس ہوگا جس میں بریگیڈیئر سے میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کیلئے مختلف ناموں پر غور ہوگا اور ترقیوں کی حتمی منظوری دی جائے گی ۔