کور کمانڈر کانفرنس میں آج اہم فیصلوں کا امکان ہے۔ دو روزہ اجلاس میں شمالی وزیرستان میں محدود آپریشن اور بلوچستان کے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر غور کیا جا رہا ہے۔کانفرنس میں ملک اور خطے کی سیکورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اس کے علاوہ پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی صورتحال اور دھشت گردی کی روک تھام کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ فاٹا میں سرجیکل آپریشن کے نتائج اور ڈرون حملوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی بحث کی گئی۔ کانفرنس میں افغانستان سے دہشت گرد حملے روکنے کے حوالے سے حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔