کولمبو : (جیو ڈیسک) سری لنکا کیخلاف پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر محمدحفیظ کے کیریئر بیسٹ اسکور کی بدولت ایک وکٹ پر تین سو چونتیس رنز بنالئے ہیں۔ کولمبو میں پاکستان کیخلاف سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے اوپنر توفیق عمر اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز شاندار انداز میں کیا جس کے بعد توفیق عمر پینسٹھ رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ محمدحفیظ اور اظہر علی نے دوسری وکٹ کی شراکت میں دو سو چھپن رنز کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔سابقہ ریکارڈ تیس سال قبل دوسو سترہ رنز کا تھا۔ محمد حفیظ کیریئر بیسٹ ایک سو باہتر اور اظہر علی بانوے رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔