کولمبیا (جیوڈیسک) سِن سِلی کولمبیا میں خطروں کے کھلاڑی میدان میں آگئے ہیں۔ غصیلے بیلوں اور بل فائٹرز کے مقابلوں کے پہلے ہی روز بپھرے بیلوں کی ٹکر سے گھوڑا ہلاک اور بل فائٹر شدید زخمی ہو گیا۔ کولمبیا کے علاقے سِن سِلی جو Sincelejo میں سالانہ بل فائٹنگ فیسٹیول کا آغاز ہو گیا ہے جو چھ روز تک جاری رہے گا۔
پہلے روز شوقیہ بل فائٹرز خطرناک بیلوں سے مقابلے کے لئے میدان میں کود پڑے۔ ایک بل فائٹر کو غصیلے بیل نے ٹکر ماری اور سینگوں پر اٹھا کر پٹخ دیا جس سے وہ زخمی ہو گیا۔
ساتھی بل فائٹرز فوراً اس کی مدد کو ایرینا میں داخل ہوئے اور زخمی بل فائٹر کو باہر نکال کر اسپتال پہنچایا۔ اسی طرح ایک بدقسمت گھوڑا بھی مشتعل بیل کا نشانہ بنا اور اس کے حملے کی تاب نہ لا کر ہلاک ہو گیا۔