کولمبیا (جیوڈیسک) جنوبی امریکا کے ملک کولمبیا کے شہر میڈلین میں نئے سال کی تیاری مکمل، شہر میں ایک کروڑ اسی لاکھ بلب لائٹ شو کے لئے نصب کر دیئے گئے۔ میڈلین شہر میں نئے سال کا استقبال زبردست روشنیوں کے میلے سے ہوتا ہے جسے دیکھنے کے لئے ہزاروں سیاح آتے ہیں۔ شہر کے وسط میں بہنے والے دریا پر روشنیاں عجب سماں باندھ دیتی ہیں جہاں کھانے پینے کے اسٹالز بھی لگائے جاتے ہیں۔
اس برس میلے کا موضوع ماحولیات کا تحفظ ہے جسے “نیچر، لائف اینڈ لائٹ” کا نام دیا گیا ہے۔ اسی حوالے سے میلے میں استعمال کئے گئے قمقمے بھی ماحول دوست ہیں اور بہت کم بجلی استعمال کرتے ہیں۔
میڈلین کے روشنیوں کے میلے کو دنیا کے دس بہترین میلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ روشنیاں سات جنوری تک شام سات بجے سے رات ایک بجے تک جلتی رہیں گی۔