کولمبیا (جیوڈیسک) بوگوٹا کولمبیا میں فوج نے وسیع مہم کے دوران چالیس ہزار غیرقانونی ہتھیار پگھلا دیئے۔ کولمبیا کی افواج نے ایک وسیع مہم کے دوران قبضے میں لیے گئے چالیس ہزار سے زیادہ غیرقانونی ہتھیاروں کو تلف کردیا40800 سے زیادہ ہتھیار 2012 کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران برآمد کیے گئے تھے۔
ان ہتھیاروں میں گرینیڈ لانچرز، مشین گنیں اور ریوالور سمیت دیگر آتشیں اسلحہ شامل ہے۔ اس تمام اسلحے کو پگھلا دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق پگھلائے جانے والے اسلحے کا وزن 100 ٹن تھا۔