بھارت کے شہر کولکتہ کے اسپتال میں آتشزدگی سے تیہترافراد ہلاک ہو گئے۔ شہر کے جنوب میں واقع اے ایم آر آئی نامی ہسپتال کے زیرِ زمین حصے میں لگنے والی آگ پر قابو پانے میں پانچ گھنٹے لگے۔ مغربی بنگال کے شہری ترقی کے وزیر فرہاد حاکم نے صحافیوں کو بتایا کہ دھوئیں کے باعث مریضوں کا دم گھٹ گیا اور وہ ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر مریضوں کو ایک سرکاری اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آگ عمارت کے زیرِ زمین حصے میں لگی جہاں ایسی اشیا رکھی جاتی تھی جن سے باآسانی آگ لگ سکتی ہے آگ تیزی سے اوپر کی منزلوں تک پھیل گئی آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔ اسپتال انتظامیہ نے ہلاک ہونے والے مریضوں کے لاحقین کے لیے فی کس 2 لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا ہے۔