بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم صرف ایک سو ترپن رنز بناکر آؤٹ ہوکر فالوآن کا شکار ہو گئی۔ ایڈن گارڈن کولکتہ میں ٹیسٹ کے تیسرے دن ویسٹ انڈیز اپنی پہلی اننگز چونتیس رنز دو کھلاڑی آئوٹ سے شروع کی انکے بقیہ آٹھ کھلاڑی صرف چھتیس اوورز کے مہمان ثابت ہوئے۔ ڈیرن براوو تیس،کرک ایڈورڈ سولہ ،مارلن سموئلزپچیس، ڈیرن سیمی اٹھارہ اور فیڈل ایڈورڈ سولہ رنز بنا سکے۔ پراگیان اوجھا نے چار، امیش یادیو نے تین اور روی ایشون نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ بھارت نے راہول ڈریوڈ، لکشمن اور کپتان دھونی کی سنچریوں کی بدولت اپنی پہلی اننگز سات وکٹوں کے نقصان پر چھ سو اکتیس رنز بناکر ڈیکلیئرڈ کی تھی۔ اس طرح بھارت نے پہلی اننگز میں چار سو اٹھہتر رنز کی برتری حاصل کرلی اور ویسٹ انڈیز کو اب اننگز کی شکست کا سامنا ہے۔