کوڑا کرکٹ اور کچرے کو آگ لگانے والوں کے خلاف میونسپل قوانین کے تحت سخت کاروائی کی جائے ۔ چیف کمال مصطفی
Posted on October 9, 2012 By Geo Urdu کراچی
کراچی (ارشد محمد) چیف آفیسر شاہ فیصل ٹاؤن کمال مصطفی کا صفائی وستھرائی کے انتظامات کے معائنے کے لئے اچانک شاہ فیصل ٹاؤن کی مختلف یونین کونسل کا دورہ صفائی وستھرائی اور سرسبز ماحول کے قیام کے حوالے سے ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل ٹاؤن کی جانب سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے چیف آفیسر شاہ فیصل ٹاؤن نے کہاکہ علاقائی ترقی کے ساتھ بلدیاتی مسائل کے حوالے سے عوام کو درپیش شکایات کا فوری ازالہ ہماری اولین ترجیح ہے ، بلدیاتی مسائل کے حوالے سے عوامی شکایات برداشت نہیں کیا جائے گا ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل ٹاؤن کے تمام محکمے عوامی تعاون کے زریعے علاقائی ترقی کے ساتھ صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا ئیں ۔
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی خصوصی ہدایت پر بلدیاتی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچا نے اور صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا نے کے لئے شاہ فیصل ٹاؤن کی تمام یونین کونسل میں جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے چیف آفیسر شاہ فیصل ٹاؤن کمال مصطفی نے کہاکہ صاف ستھرا اور سرسبز ماحول کو فروغ دینے کے لئے عوامی تعاون اور مشاورت کے ساتھ اقدامات کئے جائیں انہوں نے کہاکہ شاہ فیصل ٹائون کی حدود میں کوڑا کرکٹ اور کچر کو آگ لگا نے والوں کے خلاف میونسپل قوانین کے تحت سخت کاروائی کی جائے۔
انہوں نے متعلقہ ذمہ دران کو تاکید کی کہ شاہ فیصل ٹاؤن میں کسی بھی علاقے میں کچرے کو آگ لگانے کی شکایات موصول ہوئی تو متعلقہ علاقائی ذمہ دار کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی چیف آفیسر شاہ فیصل ٹاؤن کمال مصطفی نے شاہ فیصل ٹاؤن کی مختلف یونین کونسل لا دورہ کرکے محکمہ پارکس کی جانب سے سرسبز ماحول کے فروغ اور بیوٹی فیکشن مہم کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی زیادہ سے زیادہ سرسبز ماحول کے فروغ کے لئے محلوں کی سطح پر عوام کو پودے اور درخت لگانے کی ترغیب دی جائے اور اس کی افادیت سے عوامی شعور کو بیدار کیا جائے۔
چیف آفیسر نے محکمہ سالڈ ویسٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ صفائی کے بعد سڑکوں کے کناروں پر چونے کا چھڑکاؤ کیا جائے اور صفائی وستھرائی کی خصوصی مہم کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر مکھی مچھروں اور ڈینگی وائرس و ملیریا سے عوامی زندگی کو محفوظ بنا نے کے لئے جراثیم کش ادویات کا اسپرے گلیوں اور محلوں کے سطح پر تسلسل کے ساتھ انجام دیا جائے مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چیف آفیسر شاہ فیصل ٹائون کمال مصطفی نے عوام سے اپیل کی کہ شاہ فیصل ٹاؤن میں صفائی وستھرائی کے عمل کی بہتری اور صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے متعلقہ محکموں سے تعاون کریں تاکہ باہمی تعاون کے زریعے شاہ فیصل ٹاؤن میں صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا یا جا سکے ۔