کچلاک دھماکا، اے این پی کا یوم سیاہ، کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

quetta strike

quetta strike

کوئٹہ اور دیگر شہروں میں اے این پی کی کال پر یوم سیاہ اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔ کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں گذشتہ روز اے این پی کے جلسے پر ہونے کے والے سائیکل بم دھماکے کے خلاف کوئٹہ میں شٹرڈاؤن ہڑتال ہے۔شہر میں جناح روڈ، شاہراہ اقبال، لیاقت بازار مسجد روڈ سمیت تمام علاقوں میں چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند ہیں۔ اے این پی کے کارکنوں نے شہر میں گاڑیوں اور موٹرساٹیکلوں پر گشت کیا تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نا آئے۔اس موقع پر کارکنوں نے پارٹی کے جھنڈوں کیساتھ ساتھ سیاہ جھنڈے اٹھارکھے تھے اور بازوں پر کالی پٹیاں باندھی ہوئی تھی۔

شٹر ڈاؤن کے باعث کوئٹہ میں کاروباری سرگرمیاں مکمل طورپر پر معطل رہیں۔ تجارتی مراکز بند ہونے کے باعث لوگ وقت گزرنے کے لئے دکانوں کے تھڑون پر بیھٹے گپ شپ کرنے میں مصروف رہے۔ ہڑتال کی حمایت پشتونخواملی عوامی پارٹی۔ جماعت علما۔ جے ڈبلیو پی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں اور انجمن تاجران نے بھی کی ہے۔