کھلاڑیوں کو نظرانداز کرنے پر احتجاج
Posted on January 15, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
بنوں(جی پی آئی)بیڈمنٹن کے کھلاڑی شعیب ریاض قومی جونیئر انڈر14چیمپیئن 2011-12ء و ٹیم ایونٹ چیمپیئن اور بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے والے کھلاڑی کو نظر انداز کرنے اور اس کا انعام فاٹا کے کھلاڑی کو دینے پر ضلعی سپورٹس کمیٹی بنوں کا احتجاج، مورخہ12جنوری کے اخبار ،آج”میں شائع شدہ تحریر ورپورٹ شہاب الدین کو پڑھ کر حیرت ہوئی کہ صوبائی سطح پر جملہ اضلاع مالاکنڈ، سوات،دیر بالا،کوہاٹ اور بنوں کے مختلف کھلاڑیوں کو نظر انداز کیا گیا۔
سید عاقل شاہ صوبائی وزیر کے ہاتھوں انعامات تقسیم کئے گئے لیکن من پسند کھلاڑیوں کو جن کھلاڑیوں نے محنت کرکے اعزاز ملکی سطح پر حاصل کئے ہیں ان کو یکسر نظر انداز کیا گیا ضلعی سپورٹس کمیٹی بنوںصوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ ،اے این پی حکومت ،وزیر اعلیٰ اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس صوبہ خیبر پختونخوا الطاف عمر زئی کے ان ناجائز اقدامات پر احتجاج کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ شعیب ریاض جو صوبہ خیبر پختونخوا کے لئے ملکی سطح پر انڈر14بیڈ منٹن مقابلوں میں 2011-12ء کا چیمپیئن ہے اور ٹیم ایونٹ کا بھی چیمپیئن ہے اس کو کیوں انعام سے محروم کیا گیا۔
آیا وہ بنوں سے تعلق رکھنے کی بناء پر قصدا نظر انداز کیا گیا یا کوئی اور وجہ ہے پچھلے پانچ سالوں سے مختلف شعبہ کھیل میں بنوں کو یکسر نظر انداز کیا جا رہا ہے بنوں کو اس دو ر میں کسی قسم کی امداد نہ دی گئی مسلسل قصدا نظر انداز کیا جا رہا ہے جبکہ اگر دیکھا جائے تو ہاکی،باسکٹ بال، بیڈ منٹن،والی بال وغیرہ میں فائنل کھیلنے کے اعزازات جیتی ہے لیکن مجال ہے۔
جو بھی ٹورنامنٹ ہوں سپورٹس گالا اسلام آباد،انٹر بورڈ صوبائی سطح پر منعقد ہوئے ہوں کہ کسی بھی ایونٹ میں کسی بھی کھیل کے کھلاڑی کو کوئی انعام دیا گیا ہوں آیا یہ صرف پشاور کا حق بنتا ہے ایسے اقدامات کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور بہت جلد بنوں کے جملہ کھیل کے عہدیداران کو مدعو کرکے ایک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ جو اعزازات بنوں کے کھلاڑیوں نے جیتے ہیں صوبائی سطح پر ان کو انعامات سے نوازا جائے۔