کھوڑی باغسر بنیادی سہولتوں سے محروم لوگ آج بھی قدیم زمانہ کی طرح رہنے پر مجبور ، طالبعلم راہنما شاہداحمد

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) حلقہ برنالہ کا علاقہ کھوڑی باغسر بنیادی سہولتوں سے محروم لوگ آج بھی قدیم زمانہ کی طرح رہنے پر مجبور سڑک ،پانی ،بجلی اور سکول نہ ہونے کیوجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا اسمبلی میں پہنچتے ہی ہمارے منتخب نمائندے نے آنکھیں موند لیں ان خیالات نوجوان طالبعلم راہنما شاہداحمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہاکہ عرصہ 20بیس سے ہم ایک ہی پارٹی کو ووٹ دیتے رہے اور اب بھی ووٹوں کی طاقت سے اپنے حلقہ کے امیدوار کو اسمبلی میں پہنچایا لیکن اس کے باوجود آج تک ہمارا بجلی کا مسلہ حل نہ ہو سکا کئی بار وزیر ہاؤسنگ چوہدری پرویز اشرف کی توجہ اس مسلہ کیطرف مبذول کروائی لیکن کوئی شنوائی نہ ہو سکی۔

اس لیے اب ہم میڈیا کے ذریعے اپنی آواز بلند کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ ارباب اختیار کو شاید احساس ہو جائے اور اس کے علاوہ ہم ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری ولید اشرف بھی خصوصی دلچسپی لیکر کھوڑی باغسر کے عوام کے مسئلہ کیلئے اپنی خدمات سے نوازیں اور ہمارے بنیادی ضروریات بجلی پانی اور سکول کا مسئلہ حل کروائیں ۔