کراچی(جیوڈیسک) کراچی معاشرے میں صحت مند اورمثبت رجحانات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور کھیل انسانی زندگی میں نظم و ضبط ، ہم آہنگی ، مستعدی اور قائدانہ صلاحیتیں پیدا کرتے ہیں جو شخصیت کی نشوونما میں کلیدی اہمیت کی حامل ہیں ان خیالات کا اظہارچیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے کرا چی ریجن انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس موقع پر ا ن کے ہمراہ کے۔سی۔سی۔اے زونV کے چیئر مین افتخار زمان خاں ،کے۔سی۔سی۔اے کونسل ممبر خالد نفیس، شہزاد عالم اور کوچ مسرور احمد بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ ٹائون انتظامیہ صفائی ستھرائی اور دیگر کاموں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سر گرمیوں کی سر پرستی جاری رکھے ہوئے ہے جس طر ح ہم اپنے گھر کی صفائی کا خیال رکھتے ہیں اسی طرح ہمیں چاہیے کہ ا س گرائونڈ کی صفائی کا خیال رکھیں اور صفائی نصف ایمان ہے کھیل کے میدانوں سے صحت مند معاشرہ جنم لیتا ہے جس معاشرے میں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔
چیف آفیسر محمد سمیع خان نے مزید کہا کہ ٹائون انتظامیہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے کورنگی ٹائون کی تمام یونین کونسل میں بلا امتیاز و تفریق صحت و صفائی اور ترقیاتی کام انجام دے رہی ہے انہوں نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ کھیلوں کے ساتھ اپنی تعلیم پر بھر پور توجہ دیں اور نوجوان نسل کھیلوں کی طرف توجہ دیکر اپنے آپ کو منفی سرگرمیوں سے بچاسکتے ہیں اور کھیلوں کے مقابلے انعقاد کرکے معاشرے کی بہتر تربیت اور پرورش کی جاسکتی ہے اس طرح کے ٹورنامنٹ کے ذریعے نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو ابھارنے کیلئے بہتر اقدام ہے اس سے حوصلہ افزا نتائج بر آمد ہوئے ہیں انہوں نے کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ کھیلوں کے گرائونڈ آباد کر کے مثبت ماحول پیدا کرنیکی طرف بھرپور توجہ دیں تاکہ آنے والی نسل اپنے ملک اور شہر کا نام روشن کرسکے۔