بھارت اور روس کے وزرا دفاع کے درمیان سالانہ مذاکرات 10 اکتوبر تک ملتوی کر دئیے گئے۔بھارت اور روس کے وزرا دفاع کے درمیان جمعرات کو ہونے والے سالانہ مذاکرات 10 اکتوبر تک ملتوی ہو گئے ہیں۔زرائع کے مطابق وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر دفاع اے کے انتھونی اور ان کے ہم منصب انا تولے سردی خوف کے درمیان بھارت روس بین الحکومتی کمیشن برائے فوجی و فنی تعاون کے مذاکرات روسی وزیر خارجہ کے بھارت کا دورہ نہ کرسکنے کی وجہ سے ملتوی ہو ئے ہیں۔ اب یہ مذاکرات 10 اکتوبر کو ہونا ہیں۔ روسی وزارت دفاع کی طرف سے بھارت کو بتایا گیا ہے کہ وزیر خارجہ مصروفیات کے باعث دورہ نہیں کرسکتے ہیں