کینیا : (جیو ڈیسک) کینیا میں دو چرچوں پر مسلح افراد کا بندوقوں اور دستی بموں سے حملہ، کم از کم سترہ افراد قتل کردیئے گئے۔ حملوں کے زخمیوں کو جہازوں کے ذریعے نیروبی کے اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریڈ کراس کے مطابق ان حملوں میں کم از کم ساتھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حملے میں دیگر افراد کے علاوہ دو پولیس افسران بھی مارے گئے۔ کسی تنظمیم کی جانب سے حملوں کی ذمے داری قبول نہیں کی گئی ہے۔
کینیا کو گزشتہ سال اکتوبر میں الشباب گروپ کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی غرض سے فوجیں صومالیہ بھیجنے کے بعد سے مسلح دہشت گردی کا سامنا ہے۔