کینیا: پر تشدد واقعات میں 36 ہلاکتوں کا خدشہ

Woman

Woman

نیروبی (جیوڈیسک) کینیا میں جاری پرتشدد واقعات کے نتیجے میں منگل کو کم از کم 36 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ منگل کو ریڈ کراس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق شمال مشرقی کینیا میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک کان پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 36 افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ واقعہ صومالیہ کی سرحد سے قریب کینیا کے دور دراز قصبے منڈیرا سے تقریباً 15 کلومیٹر کے فاصلے پر پیراورمنگل کی درمیانی شب پیش آیا۔ دوسری جانب پیرکی رات پیش آنے والے ایک اورواقعے میں کینیا کے قصبے واجر میں نامعلوم مسلح افراد نے گرنیڈز اور گولیوں کی بوچھاڑ کردی، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔

کینیا ریڈ کراس کے مطابق واجرقصبے میں گیمیا کلب کے قریب تین دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں، جہاں صومالیہ کی القاعدہ سے منسلک شدت پسند تنظیم ‘الشباب’ اور دیگر عسکریت پسند تنظیمیں اپنی کارروائیاں کرتی رہتی ہیں۔