کینیا(جیوڈیسک)کینیا میں نامعلوم افراد کے گرنیڈ حملے میں 10 پولیس اہلکار شدید زخمی جبکہ دو حملہ آور بھی مارے گئے۔
ذرائع کے مطابق کینیا کے علاقائی پولیس چیف اگری ڈولی نے بتایا ہے کہ پولیس اور مسلح افراد کے درمیاں جھڑپ ہوئی ہے جس میں انہوں نے ایک دستی بم سے حملہ کیا جس میں ایک حملہ آور ہلاک اور 10 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ جبکہ دوسرے حملہ آور کو پولیس نے فائرنگ میں ہلاک کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ حملہ کینیا کے ساحل پر ہونے والے سیکیورٹی فورسز اور اسلامی شدت پسند اور علیحدگی پسند گروپوں میں ہونے والے جھگڑے کی کڑی ہے اور حملہ آوروں صومالیہ کی شدت پسند تنظیم الشباب کی حمایت حاصل ہے۔
حملہ آوروں سے کافی مقدارمیں دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا ہے۔ واضح رہے کہ کینیا کی پولیس نے حال ہی میں علیحدگی پسند گروپ ممباسا ریپبلیکن کونسل کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں اور ایم آرسی کے لیڈر مصر موامندزی کو گرفتار کر لیا ہے۔