کینیڈا میں سیکورٹی سے متعلق عالمی کانفرنس

 israel

israel

سیکورٹی سے متعلق عالمی کانفرنس کینیڈا میں جاری ہے اور نیٹو نے شام میں مداخلت کرنے سے انکار کردیا ہے، اسرائیل کا کہنا ہے کہ جوہری پروگرام میں ایران واپسی کے نکتے سے بہت آگے نکل چکا ہے۔ کانفرنس میں لیبیا، مصر اور ایران سے متعلق اہم فیصلے آج متوقع ہیں  ۔
کانفرنس کے دوسرے روز اسرائیلی وزیر دفاع ایہود براک نے کہا کہ جوہری ایران عالمی امن کیلئے خطرہ بن جائے گا۔ اور دیگر مسلم ممالک سعودی عرب، مصر اور ترکی بھی جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کوششیں تیز کردینگے۔ شام کے صدر نے مظاہرین کے خلاف مظالم کی حدکردی ہے۔ ان کا حشر بھی کرنل قذافی اور حسنی مبارک جیسا ہوگا۔
کینڈا کے وزیر دفاع نے کہاکہ شام میں مداخلت کیلئے لیبیا کو مثال نہ بنایا جائے۔ دمشق میں مداخلت کرنا ناگزیر ہے۔ تو اس کیلئے سلامتی کونسل میں ایک قرارداد لانا ہوگی۔ جرمن کے سابق وزیر خارجہ تھیو ڈور نے شام میں نیٹو کی مداخلت کے امکان کو مسترد کردیا۔